اسلام آباد 02 جون 2021 (ٹی این ایس): سیکٹری اوورسیز کمیشن باسط ہاشمی کی اسٹنٹ کمشنر مری کے ہمراہ شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش، پرائیوٹ گاڑیوں پر بغیر کسی نوٹس اور قانونی ضابطے پورے کیئے شہری کی زمین پر توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے
2019 میں مذکورہ زمین ریٹائرڈ آرمی آفیسر سے زمین کرائے پر حاصل کی اور تعمیر و مرمت اور تزہین و آرائش کے کام کا آغاز کیا۔متاثرہ شہری
آج سیکٹری اوورسیز کمیشن،اے سی مری اور تحصیلدار بغیر کسی نوٹس مذکورہ زمین پر آئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی
سکریٹری اوورسیز کمیشن کی ایما پر میرے ملازمین کو ہراساں کیا گیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے طاقت استعمال کی گئی۔متاثرہ شہری
سیکٹری اوورسیز کمیشن کس حثیت میں زمین پر آئے استفسار کرنے پر اپنی پرائیوٹ گاڑی میں موقع سے رفوچکر ہو گئے۔متاثرہ شہری
زمین پر تعمیرات سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر کل سماعت بھی ہونی ہے۔متاثرہ شہری
زمین کی ملکیت اور کرائے کے حصول کی مکمل تفصیلات،دستاویزی ثبوتوں کے باوجود اسٹنٹ کمشنر مری اور تحصیلدار نے عمارت کو نقصان پہنچایا۔متاثرہ شہری کی دہائی
وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب اختیارات کے ناجائز استعمال اور قبضہ گروہ کے آلہ کار افسران کے خلاف کاروائی کرکہ انصاف فراہم کریں۔متاثرہ شہری کی فریاد