قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے؛ سردار عثمان بزدار

 
0
117

لاہور 02 جون 2021 (ٹی این ایس): قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،جو کبھی رکے گا نہیں۔ عوام کے ٹھکرائے ہوئے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست بری طرح ناکام رہی ہے۔ پوزیشن کے اپنے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ اپوزیشن 2023تک صبر کرے۔