وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کی ملاقات

 
0
143

لاہور 02 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف وہیپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کی ملاقات ملک محمد عامر ڈوگرنے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے اورملتان ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا آپ نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔عامرڈوگر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ کا سنگ بنیاد رکھ کر عا م انتخابات میں دیئے گئے جنوبی پنجاب سے ملے مینڈیٹ کا حق ادا کیا ہے۔ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ آئندہ مالی سال سے جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پر وگرام ترتیب دیا جائے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈزکو کسی اورمقصد یا کسی اورشہر منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔ ملتان کے بعد بہاولپور میں بھی جلد سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی کے راستے کھل چکے ہیں۔ سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر صورت میں ترقی کا حق لوٹائیں گے-