اسلام آباد(ٹی این ایس) اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
78

اسلام آباد

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

6 کاروائیوں میں 75 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 700 گرام آئس برآمد۔

ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

شاہدرہ لاہور سے 60 کلو چرس اور 2.5 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

خار بارڈر، باجوڑ کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلو چرس برآمد۔

پشاور میں موٹر سائیکل سوار سے 2.4 کلو چرس برآمد۔ملزم گرفتار۔

پشاور موڑ راولپنڈی میں ملزم سے 500عدد ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔