اسلام آباد(ٹی این ایس)لیک ویو پارک فا ئو نٹین کی تنصیب میں کرپشن کا انکشاف، سی ڈی اے کے 12 افسران کے گرد ایف آئی اے کا گھیرا تنگ

 
0
134

لیک ویو پارک فانٹین کی تنصیب میں کرپشن کا انکشاف،وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی سی ڈی اے کے 12افسران سے تحقیقات ۔اس حوالے سے جاری طلبی کے تحریری احکامات کے مطابق افسران کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد آفس میں 20اور 21ستمبر کو طلب کیا گیا۔ جن افسران کو طلب کیا گیا ان میں ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر ممتاز بھٹی،ڈائریکٹر پارکس ملک عابد،ڈائریکٹر پی ایم او فیصل اعوان ،منیجر پروجیکٹ پی ایم او خاور سعید خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عمران شاہ،اسسٹنٹ منیجر پروجیکٹس پی ایم او ضیاء شاہ،ڈی ڈی او پی ایم او سید سجاد حیدر شاہ،ڈی اے او پی ایم او محمد حیات بھٹی،سب انجینئر سول پی ایم او قیصر اسلم،آڈٹ آفیسر پی ایم او سارم قریشی،ڈائریکٹر پی ایم او وقار علی خان ،ڈی ڈی او پی ایم او خالد سراج شامل ہیں۔