گوجرخان(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 2024 میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے

 
0
54

سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 2024 میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے، رسم باقی رہ گئی ہے جبکہ تحصیل گوجرخان کے عوام ابھی سے ان کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم یو سی کونتریلہ و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ الطاف حسین نے صحافیوں سے اپنی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کے دور اقتدار میں تحصییل گوجرخان میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے، پنجاب یونیورسٹی گوجرخان کیمپس کا قیام ،تحصیل کے 70 فیصد دیہاتوں کے گھروں میں سوئی گیس، بجلی، 14 ہزار نوجوانوں کے لئے سرکاری نوکریاں، بار ایسوسی ایشن کمپلیکس کا قیام اور سولر سسٹم کی فراہمی، مندرہ چکوال روڈ اور سوہاوہ چکوال روڈ، شرقی علاقہ کے عوام کو دہائیوں سے در پیش ریلوے پھاٹک پر مشکلات کو ختم کرنے کے لئے ریلولے روڈ انڈر پاس، پاسپورٹ آفس، نادرا دفاتر، تحصیل بھر میں سڑکوں کے سینکڑوں کلو میٹر کے چاروں طرف جال، بے حساب گلیوں نالیوں کے تعمیر، ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کام ہی یہ ثابت کرتے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف نے منتخب ہو کر اپنے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، راجہ الطاف حسین نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی تحصیل گوجرخان سے محبت اور اس مٹی سے وفا ہی ہے کہ آج عوام دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں جو راجہ پرویز اشرف کی عوام میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے