سی ڈی اے بورڈکا اہم اجلاس، تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کی منظور ی، 2021-22 کیلیے 156 ارب روپے منظور

 
0
159

اسلام آباد 02 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے بورڈ نے نئے مالی سال2021-22کیلئے سی ڈی اے تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ ،156ارب سے زائد بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں اخراجات کا تخمینہ82ارب روپے اور 156ارب کے محصولات کی وصولی جبکہ سرپلس کا تخمینہ 73ارب روپے لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران شکیل جاذب ممبر فنانس، عامر عباس خان ممبر ایڈمنسٹریشن، ممبر پلاننگ نوید الہٰی، منور شاہ ممبر انجینئرنگ، ممبر آرکٹیکٹ نیئر علی دادا، افتخار عارف، چوہدری محمد علی، ڈاکٹر محمد علی اور معروف آرکیٹیکٹ علی اصغر نے شرکت کی ۔ممبر فنانس شکیل جاذب نے مالی سال2021-22کا بجٹ بورڈ میں پیش کیا جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں فراش ٹائون میں کم آمدن والے افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے 2ارب ، راول چوک سگنل فری کوریڈورکیلئے چھاسٹ کروڑ ، مارگلہ ایونیو کیلئے 1کروڑ مختص کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں میں آئی جی پی روڈ ، PWDانڈر پاس ، سیونتھ ایونیو، ٹینتھ ایونیو ،نیا سلاٹر ہائوس اور لیڈیز کلب کی تعمیر شامل ہے۔مزید برآں شہرکی خوبصورتی و تزئین وآرائش کے منصوبوں کیلئے 5ارب مختص کئے گئے ہیں ان میں سے واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس ، سینیٹیشن اور پارکس کے منصوبے شامل ہیں۔پچھلے مالی سال کے دوران 50ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا اس طرح یہ سی ڈی اے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔اس کے علاوہ سی ڈی اے نے گریڈ 1سے گریڈ 19تک کے ملازمین و افسران کو مزید5ماہ کیلئے کورونا آلائونس دینے کی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے کوڑہ اکھٹا کرنے کیلئے ایف 16میں لینڈ فل سائٹ کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے