ملازمین کی بے لوث خدمت مزدور یونین کا نصب العین ہے۔؛ چوہدری محمد یٰسین

 
0
182

ڈی ایم اے اور فائر بریگیڈ ڈائریکٹوریٹ سے مقصود علی،جنید،محمود کی قیادت میں ملازمین مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔
اسلام آباد 03 جون 2021 (ٹی این ایس): میاں امجد محمود راہنما تحریک انصاف وائس چیئرمین یونین کونسل 28 اور ملک خادم اعوان صدر یونین کونسل25کی خصوصی کاوشوں سے سی ڈی اے ڈی ایم اے اور فائر بریگیڈ ڈائریکٹوریٹ سے ملازمین کی بڑی تعداد جن میں مقصود علی،جنید،محمود،محمد علی،الطاف بھای،محمد شفیق،زاھد محمود،محمد اسلم،سفینہ خان اور خواتین کی ایک کثیر تعداد نے سی ڈی اے مزدور یونین چوھدی محمد یٰسین گروپ میں شمولیت اختیارکی، اس موقع پر جنرل کونسلر چوہدری طارق گجر، عمران عباسی سینئر نائب صدر لیبر ونگ این اے 53اور راجہ ہارون افضل بھی موجود تھے،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ملازمین کی بے لوث خدمت ہمارا نصب العین ہے،ماضی میں سی ڈی اے میں سیاست کرنے والی تنظیموں نے نہ صرف ملازمین کاوقت ضائع کر کے بیوقوف بنایا بلکہ چھوٹی موٹی مراعات دلواکر ان کے حقوق پامال کرتے رہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں کچھ لیبر لیڈران یونین ازم کے نام پر کی جانے والی کرپشن ثابت ہونے پر ادارے سے جبری ریٹائرڈ کیے گئے اور موجودہ وقت میں بھی کرپشن کی بنیاد پر کچھ لوگ نیب کے زیر تفتیش ہیں،الزامات اور جھوٹ پر مبنی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں لیکن ہمارے مخالفین صرف اور صرف کردارکشی اور پروپگنڈے کی بنیاد پر ملازمین کو ورغلانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ ماضی میں یہی نوسربازوں کا ٹولہ مل کر اقتدار میں ملازمین کے حقوق پامال کرتا رہا،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،انکے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور دیگر مراعات میں اضافہ کروانے کی بجائے ان کو بے روزگارکر دیا گیا اور ایک بارپھر یہ مزدور دشمن ٹولہ روپ بدل کراورمراعات کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بنانا چاہتا ہے لیکن سی ڈی اے کا باشعور محنت کش اس ٹولے کے چنگل میں نہیں آئے گا،چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین اور وہ دوست احباب جن کی کاوشوں سے یہ محنت کش مزدور یونین میں شامل ہوئے ان تمام کا شکریہ اداکیا اور یقین دلایا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت آپ کے اعتماد پر پورااترے گی۔