وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 44واں اجلاس

 
0
171

لاہور 03 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 44واں اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں اہم فیصلے پنجاب کابینہ کاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احسن اقدام
گریڈ 1 سے 19 تک کے صوبائی ملازمین کو25فیصد خصو صی الاؤنس دینے کی حتمی منظوری
خصوصی الاؤنس کا اطلاق یکم جون 2021سے ہوگا
7لاکھ 21ہزار سے زائد ملازمین 25فیصد خصوصی الاؤنس کے حقدار ہوں گے
کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 7ارب10کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی
پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کے شہریو ں کومفت علاج معالجہ کی سہولتیں ملیں گی
پروگرام کے تحت پنجاب کی پوری آبادی کومفت ہیلتھ کوریج دیں گے-عثمان بزدار
دسمبر تک ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیا جائے گا-عثمان بزدار
اس پروگرام کے تحت 7 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ مفت علاج کے لئے دیئے جائیں گے – عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کورونا ویکسین کی خریداری کے عمل کومزید تیز کرنے کی ہدایت
محکمہ صحت ویکسین کی خریداری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدام اٹھائے-عثمان بزدار
کابینہ نے پنجاب بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1957 میں ترمیم کی منظوری دی
اس ترمیم سے ریونیو سے متعلقہ کیسوں پر نظر ثانی کی دوسری اپیل کاحق نہیں ہوگااور ریونیو کیسوں کاجلد فیصلہ ممکن ہوسکے گا
کا بینہ نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی اموات اور مالی نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دی
حافظ آباد، ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن او ردیگر اضلاع میں متاثرین کو فوری طور پرمالی امداد دی جائے گی
وزیراعلیٰ کی متاثرین کو مالی امدادکی فراہمی جلد سے جلد یقینی بنانے کی ہدایت
سٹمپ ایکٹ 1899میں ترامیم کا فیصلہ
پنجاب کابینہ نے 122سال پرانے سٹمپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی
اس ترمیم سے بورڈ آف ریونیو کے پاس پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا اختیار ہوگا
فلیٹس،ملٹی سٹوری بلڈنگز کی ملکیت کا ریکارڈ جمع کیاجا سکے گااورحکومت کو ریونیو ملے گا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تمام شہروں کے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت
شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل
وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پیری اربن ایریا زمیں افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹس کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی اصولی منظوری

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری
فرانزک سائنس ایجنسی میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ضروری اقدامات کا فیصلہ
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے پر میرٹ میں پہلے نمبر پرآنے والے عمران امین کی تقرری کی با ضابطہ منظوری
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے ممبران کی نامزدگیوں کی منظوری
پنجاب آرمز رولز 2017ء میں ترمیم کی منظوری
اس ترمیم سے اسلحہ لائسنس کی ٹرانسفر اورموڈی فکیشن کا اختیار اضلاع میں ڈپٹی کمشنرکے پاس ہو گا
انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن آف پرائیویٹ وہیکلز (موٹر کار) کے لئے قانونی ترامیم کی منظوری
پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 5سال پرانی پرائیویٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا
3ویلر موٹر سائیکل رکشہ کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاسکے گا
پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969ء اور پنجاب موٹر وہیکلز ٹرانزیکشن لائسنس رولز 2015 ء میں ترامیم کی منظوری
موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن اور خرید و فروخت کے نظام کو مزید شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم اور ارجنٹ پروسیسنگ فیس کا نظام متعارف کرایا جائے گا
بائیومیٹرک کی سہولت ای خدمت سنٹر،نادرا اور موٹر ڈیلرز کے پاس بھی ہوگی
اس سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن او رخرید وفروخت کے نظام میں جعلسازی کا خاتمہ ہوگا
کا بینہ نے پنجاب لیٹرز آف ا یڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن) Succession) سرٹیفکیٹس رولز 2021کی منظوری دے دی
رولز کے تحت وراثتی سر ٹیفکیٹس کے اجراء کو آسان بنایاجائے گا اور ا جراء نادرا سنٹرز سے ہوسکے گا
پنجاب ایگریکلچراینڈ میٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے لئے نامزدگیوں کی منظوری
پنجاب فنانس ایکٹ 2014ء میں ترامیم کی منظوری
اس ترمیم سے لگژری ہاؤسز پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق شکایات کاازالہ نچلی سطح پر ممکن ہوسکے گا
متعلقہ ریجن کے ڈائریکٹرزشکایات سن کر فیصلہ کرسکیں گے
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے پاس اپیل کی جاسکے گی
سولرپاور کی نیٹ میٹرنگ پر عملدرآمد کے لئے محکمہ توانائی اور DISCOs کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کی منظوری
محکمہ سوشل ویلفیئر کے 222ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے مطابق مزید اقدامات کرنے کی اجازت
چیئرمین پنجاب زکوۃاینڈ عشر کونسل کے عہدے کے قواعد وضوابط میں ردوبدل کی منظوری
کابینہ کا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی کارکردگی کو خراج تحسین
خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کے لئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سروسز دینے کی اجازت
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ لائبریرین کو گریڈ 8سے گریڈ11 دینے کی منظوری
چنیوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے محکمہ اوقاف کی اراضی کو سٹیٹ لینڈ سے تبادلے کی منظوری
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ہاؤسنگ الاٹمنٹ پا لیسی 2021 کی منظوری
اس اقدام سے ورکرز کو گھروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سہولتیں ملیں گی
ون ونڈو سیل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ برائے سال 2016-17ء کی منظوری
ڈسٹرکٹ گورنمنٹس اور حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹس برائے سال 2017-18ء، 2018-19 ء اور 2019-20ء کی منظوری
اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 43 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی
اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 57 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
کابینہ کے اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 56 ویں،57 ویں، 58 ویں اور 59 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
صوبائی وزراء،مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت