فل بیسک عیدالاؤنس ملازمین کے لیے مزدوریونین کا تحفہ ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
257

مزدور یونین پلاٹوں کی جلد الاٹمنٹ کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھ چکی ہے۔ اورنگزیب خان
سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فاروق نور مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔
اسلام آباد 24 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے صدر اورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،ملک خلیل،چوہدری سفیر،راجہ بشارت،چوہدری صغیراور دیگر رہنماؤں نے انوائرمنٹ پارک ڈائریکٹوریٹ میں ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اووریج ملازمین جن کو 2016میں ریگولر کیا گیا تھا انکی مد ت ملازمت پانچ سال پوری ہونے پر انکو اپ گریڈیشن کے لیٹر دیے،راجہ محمد رفیق،وارث دلیپ،سلیم بھٹی اور سرفرازنورکی کاوشوں سے سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فاروق نوراپنے ساتھیوں سمیت مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل ہو گئے،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے مرکزی الیکشن آفس میں ینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے بیلدار عرفان شاہ کو انکی ملازمت پر دوبارہ بحالی کا لیٹر اور سینی ٹیشن کے فاروق نور کو سینی ٹیشن منیجمنٹ کمیٹی کا صدر اور عامر ونطور کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری بنانے کا نوٹیفکیشن دیا، سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عیدوں پر ملنے والا فل بیسک عیدالاؤنس مزدور یونین کی طرف سے ملازمین کے لیے تحفہ ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر سی ڈی اے کے تمام ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کو دیا جاتا ہے جبکہ 2006سے پہلے ملازمین کو عید الاؤنس کے نام پر 500یا 1000روپے دیے جاتے تھے اور ایک طویل عرصے تک اس الاؤنس کی ادائیگی بندش کا شکاررہی لیکن الحمدللہ مزدور یونین کی کاوشوں سے سی ڈی اے میں ہر مسلم و مسیحی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ہر ملازم کو بلا تفریق ان کے تہواروں پر یہ الاؤنس دیا جاتا ہے،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان نے انوائرمنٹ ملازمین کو اپ گریڈیشن لیٹردینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوریونین کی قیادت ملازمین کو پلاٹوں کی جلد الاٹمنٹ کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھ چکی ہے اور جو لوگ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے جھوٹ اور منافقت پر مبنی پروپگنڈہ کر رہے ہیں سی ڈی اے کے محنت کش ان کے چہروں کو پہچان چکے ہیں اور اب وہ ان کے کسی فراڈ اور منفی پروپگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے،سی ڈی اے کے محنت کش اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور ریفرنڈم میں مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔