وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عمرکوٹ کے قریب انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لے لیا

 
0
415

کراچی جولائی 26 (ٹی این ایس ) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے عمرکوٹ کے قریب انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے عمرکوٹ کے نواحی گاؤں جھالار میں نوجوان طالب نہڑیو کے قتل کے واقع کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی میرپورخاص کو فوری طور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر داخلہ نے پرامن علاقے میں قتل کا واقعہ پیش آنے پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ وزیر داخلہ نے لاپرواہی کی مرتکب مقامی پولیس کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ عمرکوٹ جیسے پرامن علاقے میں ایسا واقع پیش آنا افسوس ناک عمل ہے ۔ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بے گناہ قتل کرنا ہے کونسی انسانیت ہے ۔