یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ وزیر داخلہ ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے،وزارت داخلہ

 
0
422

اسلام آباد جولائی 26(ٹی این ایس )وزارت داخلہ نے کہاہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ وزیر داخلہ ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر داخلہ نے چند اہم امور پر پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں ایک موقف اختیار کیا جس کے بعد انہیں تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا۔ بیان کے مطابق وزیر داخلہ کا یہ موقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیوں کر ہوا اور کیا اسکی وجہ انکا وہ موقف ہے جو انہوں نے پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں لیا یا پھر اسکی کوئی اور وجہ ہے۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی موقف ہے کہ جب تک ان معاملات کی وضاحت نہیں ہوتی تب تک مسئلے کو مثبت انداز سے سلجھانے میں دقت رہے گی۔