ملتان میں ہونے والا زیادتی کے واقعے پر ضرور ایکشن لیا جائیگا ‘رانا ثناء اللہ

 
0
349
لاہور جولائی 26(ٹی این ایس )صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ملتان میں ہونے والا زیادتی کا واقعہ بہت ہی افسوس ناک ہے اس پر حکومت ضرور ایکشن لے گی اورپنجائیت کا فیصلہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پنجاب کی اس وقت 10کروڑ آبادی ہے اور کئی علاقے ایسے ہیں کہ وہاں بروقت کارروائی نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ملتان میں ہونے والے واقعہ زیادتی کا واقعہ ا س پرحکومت ضرور ایکشن لے گی اور پنجائیت کا فیصلہ دینے والے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔