عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے موقع پر بھی علماء اکرام پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کو برقرار رکھنےکے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈی پی او ہری پور

 
0
338

ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کا متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام علماء اکرام سے میٹنگ میں شرکت۔

ہری پور 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): متحدہ علماء کونسل ہری پور کی دعوت پر ڈ ی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار اور ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ کا دارلعلوم تعلیم السلام ملکیار کا دورہ۔ متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام مختلف مسالک کے علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں متحدہ علماء کونسل کے صدر قاضی غلام مجتبیٰ اور دیگر علماء اکرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہر موقع پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کورونا ایس اوپیز ، ویکسینیشن، عیدالاضحٰی سے متعلق چیدہ چیدہ باتوں سے شرکاء میٹنگ سے آگاہ کیا۔
میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلع ہری پور کے امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی کا سہرا تمام علماء اکرام کے سر جاتا ہے۔ کسی بھی معاشرے کے اقدار کوحاصل کرنے اور مضبوط معاشی نظام کے لئے امن و امان کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے موقع پر بھی ضلع بھر کے علماء اکرام پولیس و ضلعی انتظامیہ ودیگر اداروں کے ساتھ امن و امان کو برقرار رکھنےکے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ معاشرے سے اخلاقی جرائم کے خاتمے اور دیگر سماجی برائیوں کے نقصانات اور روک تھام کے لئے علماء اکرام ممبر کے ذریعے عوام کو وقتاً فوقتاً مناسب آگاہی کریں۔جرائم پیشہ افراد معاشرے اور ہماری نسلوں کے مستقبل کے دشمن ہے۔ علماء اکرام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اورپولیس کے مثبت اقدامات میں تعاون کریں۔ میرے اور دیگر افسران کے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کُھلے ہیں۔ آپ بلاججھک کسی بھی مسائل یا شکایت سے متعلق آکر آگاہ کرسکتے ہیں۔ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہری پور پولیس کم وسائل کے باوجود بھرپور محنت اور جدوجہد کے ساتھ ہری پور سے تمام جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات کام کرے گی اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ساتھ علاقے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کریں گے