پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر سیاست کی بجائے فوری قرعہ اندازی کروائی جائے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
189

مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی ملازمین کے لیے گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمولیت کا فیصلہ کیا۔ خان شفیق خان
ایم پی او سی بی اے کمیٹی امان اللہ گروپ کے صدر خان شفیق خان ساتھیوں سمیت مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔

اسلام آباد 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے قائدین کے اعزاز میں ایم پی اوملازمین نے آئی ٹین میں تقریب منعقد کی اس موقع پر خان پرویز خان اور مرزا سعید اختر کی کاوشوں سے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے صدر خان شفیق خان اور انکے دیگر ساتھیوں نے امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمدیٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خان پرویز خان کی کاوشوں سے خان شفیق خان اور انکے دیگر ساتھیوں کو مزدور یونین میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور تمام دوستوں کا شکریہ اداکرتاہوں،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے لہذا فوری طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی قرعہ اندازی کی جائے،انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے مزدور یونین کے مطالبے پر برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لیے کمیٹی بنائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے انتظامیہ اور کمیٹی ممبران سی ڈی اے مزدور یونین کے طے شدہ معاہدوں کے تحت جن کی روشنی میں ماضی میں بھی دوہزارسے زائد ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،مسٹررول اور اوورایج ملازمین کو مستقل کیا گیا ان برطرف ملازمین کو بھی بحال کرکے فوری طور پر مستقل کیا جائے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہماراہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں پر سیاست کرنے کی بجائے فی الفور قرعہ اندازی کی جائے،سپریم کورٹ کا این آئی آر سی کو ادارے میں فوری ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ سی ڈی اے کے محنت کشوں کی فتح ہے اور جو نا اہل ٹولے اوراسکی بغل بچہ یونین نے مزدوروں کے نام پر ساڑھے تین سال تک ڈبل بیسک،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی و دیگر مراعات میں اضافے کے سبز باغ دکھا کر انتظامیہ کے کاندھوں پر سوارہو کر اقتدار پر مسلط ہوئے ان کے تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور جس مزدور دشمن ٹولے نے یونین کے نام پر کرپشن،اقرباپروری اور اپنی جیبیں بھرنے کا ساڑھے تین سال تک کام جاری رکھا آج وہ ایک بارپھر ملازمین کے پلاٹوں پر سیاست کر کے انکو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سی ڈی اے کا محنت کش بخوبی آگاہ ہے کہ 30اپریل 2011کو مزدور یونین نے اپنی جدوجہد کے ذریعے ڈویلپ سیکٹرز میں حاضر سروس،ریٹائرڈ اور بیواؤں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کا لیٹر جاری کروایا تو مزدوروں کے حقوق کے سوداگروں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے قرعہ اندازی کو رکوانے کے لیے عدالتوں سے سٹے لے کر آگئے،سی ڈی اے مزدور یونین نے سات سالہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد ان پلاٹوں کا فیصلہ ملازمین کے حق میں کروایا لیکن مزدوروں کے معاشی قاتل ڈھول گروپ اور بچہ جمہورہ یونین انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے انٹراکورٹ اپیل میں چلی گئی اور ساڑھے تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج تک ان پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ ہو سکی اور سی ڈی اے میں کام کرنے والے ملازمین انکے ظالمانہ دور میں نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا،ان کے دور میں نہ صرف افسرشاہی کو مضبوط کیا گیا بلکہ ادارے کے محنت کشوں کے وقار کو بھی مجروع کیا گیا،سی ڈی اے مزدور یونین سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریفرنڈم رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنی ٹیم کے ذریعے محنت کشوں سے بھرپور رابطے میں ہے اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔