جھنگی سیداں میں کارنر میٹنگ کا انعقاد۔

 
0
581

اسلام آباد 15 جولائی 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد حلقہ این اے 54 جھنگی سیداں کے علاقے عثمان ٹاؤن رحمان ٹاؤن محمدی ٹاون فرید ٹاؤن کے اہل علاقہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں جھنگی سیداں کے لوگوں نے جھنگی سیداں کے مسائل حل نہ کرنے والے لوگوں کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس میٹنگ میں حاجی رحمان گل حاجی لیاقت خان باجوڑی حاجی غلام رسول خان حاجی متین خان حاجی خیر الرحمن حاجی غفار خان ولیل خان جمیل الرحمن خان حبیب خان ثاقب خان اور اہل علاقہ ارو تمام ذمہ داران نے حصہ لیا اور اہل علاقہ کے سنگین مسائل،معاشرتی برائیوں کو دور کرنے کیلئے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔جنگی سیداں کے عثمان ٹاؤن کے لوگوں نے پنچایت میں بلدیاتی الیکشن پر بھی گفتگو کی اور صاف طور پر واضح اعلان کیا کہ
آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ان تمام سیاسی نمائندوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔جنہوں نے اس علاقے کے سب سے سنگین مسئلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مفادات کی خاطر جھوٹے قول و قرار کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرتے ہیں مگر علاقے کے سنگین مسائل جن میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تھا مگر ووٹ لینے کے بعد دیکھا تک نہیں جاتا جنگی سیداں کے لوگوں نے پنچایت میں واضح اعلان کیا کہ ووٹ اس کو دیا جائے گا جو پانی کے سنگین مسئلہ کو حل کرے گا اس میٹنگ میں اہل علاقہ اور دیگر برادریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی