سی ڈی اے کا تجاوزات کے خاتمے کیلئے چالان جاری کرنے کا فیصلہ

 
0
90

وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کی ہدایات پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسداد تجاوزات مہم کو مزید بہتر اور تیز کرنے کے لیے اصلاحات کرتے ہوئے باقائدہ چالان ٹیم کی تشکیل کی جو کہ اسلام آباد میں تجاوزکنندگان کے خلاف سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور مارشل لا ریگولیشن 63 کے تحت چالان مرتب کیے جائیں گے اس ضمن میں باقائدہ چالان سے قبل نوٹسزکے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے اور راول ڈیم کے پاس 7 نرسریوں کے مالکان کو تین دن میں سرکاری زمین خالی کرنے اور تجاوزات ختم کرن بارے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں تین دن کے بعد چالان مرتب کر کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت کو مزید قانونی کاروائی کے لیے بھیجے جائیں گے۔ڈی جی انفورسمنٹ کے احکامات کی روشنی میں انسدادِ تجاوزات افسران اور سکواڈز نے آج شہر بھر اور دہی علاقوں جس میں راول ڈیم چوک،سنیاڑی چونترہ گاوں سیکٹر G-7/4 اور سیکٹر H-11 میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے متعدد تعمیرات گرا کر 10 کنال زمین واگزار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اپریشن کا آغاز موضع سنیاڑی چونترہ سے کیا گیا جہاں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 2 کمرے 3چاردیواریاں 10 ڈی پی سی کے ساتھ ساتھ 3 پانی کے بور گرا کر 10 کنال سرکاری زمین واگزار کرا دی گء ۔ سیکٹر H-11 میں ایک غیر قانونی کھوکھا اور چھپر ہوٹل گرا دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر G-7/4 میں بھی تعمیرات کو گرا دیا گیا اور کھڈہ مارکیٹ کے فٹ پاتھ سے گاڑیاں ہٹوا کر عوامی گزگاہ کو خالی کرا دیا گیا۔ ڈی جی انفورسمنٹ کس کہنا ہے کہ انسدادِتجاوزات میں مزید اصلاحات کی جائیں گی