ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو اور میونسپل نے رات جاگ کر گزاری

 
0
350

تمام زونز میں دورے کئے اور بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا ۔
پیشگی حکمت عملی کی وجہ سے مکینوں کے لئے ماضی کی طرح بارش باعث زحمت نہ بنی

کراچی 17 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو اور میونپل کمشنر وسیم محمد سومرو کے ہمراہ رات گئے بارش کے دوران
مختلف زونز کی مختلف یونین کمیٹیزمیں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مسلسل دورے کئے اور تقریبا ساری رات جاگ کر گزاری یہی نہیں بلکہ محکمہ سینی ٹیشن، اورریسکیوکا عملہ بھی بارشوں کے دوران عوام کو بلدیاتی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے مستعد رہا اور تمام علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ساری رات مصروف رہا جبکہ جہاں برساتی پانی کااجتماع زیادہ تھا وہاں افرادی قوت اور ڈی واٹرنگ پمپس کو استعمال میں لاکر برساتی پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا گیاجبکہ سینی ٹیشن،بی اینڈ آر کے عملے سمیت ریسکیوڈپارٹمنٹ کو ہر لمحہ بارش اور بارش کے سبب پیداہونے والی سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت۔

جبکہ برساتی نالوں کا نظام اپنی جگہ کام کرتا رہا جسکی وجہ سے اہلیان کے لئے بارش ماضی کی طرح باعث زحمت نہ بن سکی۔واضح رہے کہ کی نوجوان قیادت عوام کو ممکنہ بارشوں کے سبب پیداہونے والے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرنے اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہے انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی کی وجہ سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ اورسینی ٹیشن،بی اینڈ آر کے عملے سمیت ریسکیوڈپارٹمنٹ کو ہر لمحہ بارش اور بارش کے سبب پیداہونے والی سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں ۔ رین ایمرجنسی کے دوران اورنگی نالہ بحال کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کے دوران کراچی ویسٹ ایم سی وسیم سومرو بھی ساتھ