احمدیار، پولیس کے چھاپے،7 افراد گرفتار،43 لیٹرشراب ،ناجائز اسلحہ برآمد

 
0
321

احمدیار جولائی27 (ٹی این ایس ) پولیس کے شراب فروشی کے مختلف اڈوں پر چھاپے -7 افراد گرفتار43 لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق مرلے چوک میں تھانہ قبولہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد ارشد نے ملازمین کے ہمراہ شراب فروشی کے اڈوں پر کاروائی کرتے ہوئے عباس، شہباز،غضنفر علی سکنہ اشفاق نگر، غلام عباس سکنہ برکت چوک ، سٹی روڑ سے علی اورنواحی گاؤں 75/EBسے چاند عرف دیدارکو گرفتارکرکے43 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ شاہنواز کالونی سے محمدعرفان کو گرفتارکرکے ناجائزپسٹل30 بور اور پانچ عدد گولیاں برآمد مقدمات درج کرلئے گئے۔