فیصل آباد میں سینئر ڈاکٹر کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

 
0
365

لاہور جولائی 27(ٹی این ایس ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے فیصل آباد میں سینئر ڈاکٹر کے قتل کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ڈاکٹر محمود علیم کو ہسپتال سے واپس گھر جاتے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔کیا پولیس نے ابھی تک اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔