کراچی ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

 
0
187

کراچی 08 اگست 2021 (ٹی این ایس): کراچی ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزملزمان ضلع ویسٹ اور سینٹرل کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔ایس ایچ او پاکستان بازار نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 747/2021 اور 748/2021 درج۔ملزمان کو مزید وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں سید زولفقار علی عرف شاہو ولد سید حسن عباس اور باسط عرف ہنی ولد عمران اختر شامل ہیں