خوشی ہوئی کہ ہم ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

 
0
142

اسلام آباد 10 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی کہ ہم ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی امداد کے انحصار نے کمزور کر دیا ہے۔ بیساکھیوں پر چلنے والا اعتماد کھو دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور منی لانڈرنگ روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ غیر قانون طور پر ڈالرز ملک سے باہر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کا مسئلہ ہے کہ ان کے کرپٹ حکمران پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔ ہماری کوششوں سے ملک کا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہو گیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور پارٹی کی سینئر موجود تھی۔

وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ عمران خان بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے۔