اسلام آباد ماڈل بوائیز سکول نئی آبادی کری روڈ پینڈوڑیاں میں چودہ اگست کے حوالے سے سکول ہذا میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

 
0
164

اسلام آباد 13 اگست 2021 (رانا ذوالفقارعلی): اسلام آباد ماڈل بوائیز سکول نئی آبادی کری روڈ پینڈوڑیاں میں چودہ اگست کے حوالے سے سکول ہذا میں پر وقار تقریب ہوئی جس کی صدارت سکول ہذا کے پرنسپل جناب چوہدری عبدالحمد صاحب نے کی اور بچوں نے قومی ترانہ پڑھا اور بعد میں بچوں نے ملی نغمے گائے اور اساتزہ اکرام نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تقریب میں طارق عزیز گل صاحب وائیس پرنسپل صاحب اور حق نوازخان صاحب محمد رمضان صاحب راجہ نثار صاحب و جملہ سٹاف نے بھر پور طریقےسےشرکت کی جن بچوں نے ملی نغمے اور سوالوں کے جواب دئیے ان میں انعامات تقسیم کئے گئے جن بچوں کو پرنسپل جناب عبدالحمید چوہدری صاحب نے انعامات دئیے ان بچوں کے نام یہ ہیں محمد طلحہ زوہیب علی زین علی ابو بکر نورالحسن حسنین علی اور سیف اللہ شامل ہیں آخر میں پرنسپل صاحب نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان ہم سب کا ہے ہم سب نے اس گلشن کی حفاظت کرنی ہے آپ اس ملک کے معمار ہیں آپ نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے آپ دن رات تعلیم حاصل کر کےاس ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے کوشش کریں انہوں نے اساتذہ سے بھی اپیل کی کے آپ ان بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر اعلی تعلیم سے نوازیں