الزام ترشی کے باوجود نیب اپنا کام جاری رکھے گا: چیئرمین نیب

 
0
118

اسلام آباد 13 اگست 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تنقید ضرورکریں لیکن حقائق اورقانون کودیکھ کرکریں.
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیب کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، تنقید ضرورکریں لیکن حقائق اورقانون کودیکھ کرکریں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پرالزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نیب سے متعلق نیب کا موقف بھی جان لینا چاہیے۔ نیب پرکورونا پھیلانے کے الزام کے سوا سارے الزام لگ چکے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ 90 فیصد کیسوں کا مجھے علم نہیں ہوتا کس کے خلاف ہے، الزام ترشی کے باوجود نیب اپنا کام جاری رکھے گا، اگرہمیں فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو سارے کیس نمٹا دیتے، پلے بارگین قانون میں موجود ہے اوراجازت عدالت دیتی ہے، زبردستی پلے بارگین ثابت کرنے پر سزا کیلئے خود کو پیش کروں گا، نیب جب بھی پلی بارگین کرتا ہے قانون کے مطابق کرتا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اتنےالزامات لگ چکے ہیں جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، اگر نیب نے زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، نیب کا ادارہ کرپشن کے خاتمے کیلئے وجود میں آیا۔