پاکستانی سفارت ،اہلکار رانا نیئر اقبال اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک

 
0
826

اسلا م آباد،نو مبر07(ٹی این ایس):افغانستان کے شہر جلال آباد میں قتل کیے جانے والے پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار رانا نیئر اقبال کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ رانا نیئر اقبال کی نماز جنازہ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس سے قبل رانا نیئراقبال کی میت طورخم گیٹ پر پولیٹیکل حکام اور ایف سی حکام نے وصول کی، جسے بعد ازاں مقتول کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کا جنازہ اٹھایا گیا ۔

رانا نیئر اقبال کو پیر کی شب نامعلوم افراد نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں اس وقت گولیاں مار دیں جب وہ مغرب کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے۔ حکومت پاکستان نے سفارت کار کے بہیمانہ قتل کے واقعے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔