تنگوانی کربلا کے شہیدوں کی یاد میں کشمور ضلع بھر میں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے حوالے سے مجالس اور جلوس کے پروگرام ترتیب دیے گئے

 
0
162

تنگوانی 19 اگست 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی کربلا کے شہیدوں کی یاد میں کشمور ضلع بھر میں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے حوالے سے مجالس اور جلوس کے پروگرام ترتیب دیے گئے جس کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی اور نگرانی کا عمل جاری ۔ سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی رینجرز کرنل رائے جاوید چلتے ہوئے جلوس اور مجالس کا جائزہ لینے کے لیے کندھ کوٹ بخشاپور بڈانی کر دورہ کیا تفصیل کے مطابق یوم عاشورہ پر ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی رینجرز کرنل رائے جاوید مجالس اور جلوس کی سیکورٹی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام عظیم اور بابرکت ماہ ہے اور واقعہ کربلا صبر و تحمل اور قربانی کا لازوال مثال ہے جس کا تاریخ میں کوئی بھی متبادل مثال نہیں ملتا ۔ہم واقعہ کربلا کے پیغام پر عمل پیرا ہو کے دنیا اور آخرت کی بھلائی حاصل کر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ یوم عاشورہ کے دن کے حوالے سے سخت سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس اور رینجرز کے تین ہزار سے زائد اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ماتمی جلوس اور مجالس پر نگرانی کا عمل جاری ہے جس کے لیے ضلع بھر میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور متعلقہ افسران محرم کے حوالے سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے