پی ٹی وی پر خواتین اینکرز کے حجاب پہننے سے متعلق خبروں پر فواد چوہدری کا ردعمل

 
0
161

اسلام آباد 19 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر خواتین اینکرز کے حجاب پہننے سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

پی ٹی وی پر نیوز اینکرز کو حجاب میں ملبوس دیکھا گیا تو سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی وی پر نیوز پریزینٹرز کیلئے حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور اِن خبروں کی تردید کردی۔