گریٹر اقبال پارک واقعہ، لڑکی تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 
0
680

اسلام آباد 20 اگست 2021 (ٹی این ایس): گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی اور تشدد کے کیس میں متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم پر نیل اور خراشوں کے 13نشانات پائے گئے۔ متاثرہ لڑکی کی گردن اور دائیں ہاتھ پر سوجن ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینے کے دائیں طرف 3 خراشیں ہیں اور بائیں بازو پر کہنی کے اوپر بھی 3خراشیں پائی گئیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی کمر اور دونوں پاوں پر بھی سکریچز کے نشان ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں پیش آیا تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم نے ملزمان کو سخت سزا دینے کاحکم دیا تھا۔