عدیل عباسی قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا. ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور

 
0
218

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کا ڈاکٹر پلازہ کے پاس قتل ہونے والے عدیل عباسی کے ورثاء سے ملاقات.

ہری پور 24 اگست 2021 (ٹی این ایس): تھانہ سٹی کی حدود ڈاکٹر پلازہ کے پاس قتل کا واقع رونما ہوا. واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن نے جائے وقوعہ کا دورہ. دوران دورہ جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ افسران پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے. بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن نے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فدا محمد کے ٹرامہ سنٹر ہری پور میں مقتول کے ورثاء سے ملاقات کی اور دکھ کا اظہار کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کررہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا.