وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی

 
0
2200

اسلام آباد 24 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔۔ پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل۔۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔۔ وفاقی کابینہ چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد ممبر کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل،
وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔