وزیراعظم آج حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے

 
0
147

اسلام آباد 26 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو 3 سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم کا خطاب عوامی مقامات پر براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی اسکرینوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔