صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے،ٹورازم ٹیکس،عمارتوں کی تعمیرات کے لیئے بلنڈنگ کوڈز کے اطلاق،سوریج کی منصو بہ بندی،سیاحتی مقامات کی صفائی کے لیئے محکموں کو جاری کردہ احکامات کی بھر پور پزیرائی

 
0
123

مظفرآباد 02 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے،ٹورازم ٹیکس،عمارتوں کی تعمیرات کے لیئے بلنڈنگ کوڈز کے اطلاق،سوریج کی منصو بہ بندی،سیاحتی مقامات کی صفائی کے لیئے محکموں کو جاری کردہ احکامات کی بھر پور پزیرائی،عوامی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم، اقدامات وزیراعظم عمران خان کے وژن،وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی اور پی ٹی آئی آذاد کشمیر کی حکومت کا گڈ گورننس کی جانب احسن قدم قرار، احکامات پر عملدرآمد سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا،عوامی حلقوں کا رد عمل، تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پی ٹی آئی آذاد کشمیر کے صدر و سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے دورہ نیلم کے موقع پر تعمیر و ترقی کے حوالے سے جہاں تعمیر و ترقی کے اہم منصوبوں کے اعلانات کیئے تھے وہاں پر سینئر موسٹ وزیر حکومت نے عمارات کی تعمیرات کی پلاننگ،اربنائزیشن سمیت کئی اہم امور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جات کو ہدایات جاری کی تھی، سینئر وزیر نے کہا تھا کہ نیلم میں گیسٹ ہاوسز کی مشروم گروتھ ہورہی ہے لیکن ان سے حاصل کی جانے والی آمدن سے حکومت کو ٹیکس نہیں دیاجارہا،
ٹیکس کی ادائیگی کویقینی بنانے کے لیے محکمہ سیاحت مظفرآباد کے ہیڈآفس میں شعبہ وجیلنس قائم کیا جائے گا ۔شادرہ میں بنائی گئی عمارتوں کو ریگوالرائزڈ کریں گے ، اس حوالے سے جلد بائی لاز لائے جائیں گے ۔ نیلم کے سیاحتی مقامات پر نئی کمرشل عمارات اور گھروں کی تعمیر پر پابندی ہے آئندہ تمام عمارات بلڈنگ کوڈ کے تحت بنیں گی جس کے لیے نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ فی الفور ایک آرکیٹکٹ ایک بلڈنگ انجئیر اور ایک گریجویٹ ٹاءون پلانرتعینات کرے آئندہ بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہ ہوگی۔
نیلم کے گھروں اور کمرشل عمارات کے نقشے نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ تیار کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کے کسی بھی محکمے کا کوئی انسپکٹر نیلم میں لوگوں کو بے جاتنگ نہیں کرے گا اگر کوئی آفیسر ایساکرتے ہوئے پکڑا گیا،تو فوراََ برخاست ہوگا ۔ سینئر وزیر کامزید کہنا تھا کہ ضلع نیلم کے اندر دریا میں سیوریج ڈالنے والے ایک ماہ میں سیوریج کا متبادل بندوبست کریں ۔ نیلم میں وال چاکنگ ، شاپر بیگ باہرپھینکنے پر پابندی عائد ہوگی یسا کرتے پکڑے جانے والے فرد کو پہلی بار 5ہزار جرمانہ ہوگا ، دوسری بار 15ہزار جرمانہ ہوگا جبکہ تیسری بار پکڑ ا گیا تو 3ماہ کے لیے حوالات میں بند ہوگا ۔
سینئرموسٹ وزیر کے ان احکامات کے بعدآزادکشمیرکے کا ہر خاص و عام شہریوں بے بھر پور پزیرائی دی اور اسے حکومت کی نیک نامی اور گڈ گور ننس کے لیئے خوش آئیند قرار دیا تھا۔