پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن بارڈر کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا

 
0
121

اسلام آباد 02 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا چمن کراسنگ کی بندش عارضی ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھی گزشتہ ماہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چمن کراسنگ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔