بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان کو موصول

 
0
405

اسلام آباد دسمبر 17(ٹی این ایس )بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان کو موصول ہوگئیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی درخواستیں ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی پروسیسنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی درخواستیں انسانی بنیادوں پر ویزے کیلئے ملی ہیں۔