اسلام آباد (ٹی این ایس) معروف پاکستانی صحافی، تجزیہ نگار ڈاکٹر عرفان اشرف، جو حال ہی میں چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کورس سی آئی پی سی سی2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے، پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیاڈاکٹر عرفان اشرف کو ایشیا پیسفک ریجن میں آؤٹ اسٹینڈنگ پارٹسپنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ ان کی وطن واپسی پر صحافیوں، سول سوسائٹی اور تحریکِ آزادی کشمیر کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور نعرہ بازی کے ذریعے ان کے اعزاز کو سراہااس موقع پر منعقدہ مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہایہ ایوارڈ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری پاکستانی صحافتی برادری اور قوم کے لیے ہے۔ میں یہ اعزاز اپنے والدین، وطن عزیز پاکستان اور تمام ان لوگوں کے نام کرتا ہوں جو سچ کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین میں گورننس، معیشت، تعلیم، صحت، سیاحت اور میڈیا پر جو کچھ سیکھا، وہ پاکستان کی ترقی میں رہنمائی کرے گا۔
تقریب میں شریک صحافیوں اور شرکاء نے اس کامیابی کو پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی سفارتی اور میڈیا فتح قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے عالمی سطح پر پاکستانی صحافت کا مثبت تاثر مزید مضبوط ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عرفان آج اپنے آبائی حلقے کا دورہ کریں گے جہاں ڈاکٹر عرفان کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔













