جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے رضامند کر دی

 
0
1329

اسلام آباد 02 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ ‏

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے جوڈیشل کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ‏جسٹس عائشہ ملک کی نامزدگی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس9ستمبر کو ہو گا۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ جسٹس عائشہ ‏ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئرجج ہیں۔

سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو گے تھے اور جسٹس عائشہ ملک ‏کو ‏جسٹس مشیرعالم کی نشست پر تعینات کیا جائے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ‏‏جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔