سی ٹی ڈی کی کاروائی، 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچربھی برآمد

 
0
186

اسلام آباد 04 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے45 آپریشنز کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب میں 45 آپریشنز کئے ، اس دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ دہشت گردوں میں ممتاز ، صاحب شاہ، محمد نعیم،شاہد سعید اور محمد سیف اللہ شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد ہوا ہے اور ان دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ مشتبہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے تھے۔ دہشت گرد فیروزوالا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد حساس اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔