غلہ منڈی ہارون آباد میں پڑے کپاس کے ڈھیروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ہزاروں من کپاس جل کر خاکستر،فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر کا شکار،آگ بجلی کے ٹرانسفارمر کی خرابی وجہ سے لگی،

 
0
190

ہارون آباد 16 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ہارون آباد غلہ منڈی میں پڑے کپاس کے ڈھیروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت تیز ہونے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ہزاروں من کپاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے غلہ منڈی میں پڑی ہزاروں من کپاس جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ حسب روایت ناکارہ فائربریگیڈ کا عملہ فوری اطلاع ملنے کے باوجود ہمشیہ کی طرح تاخیر سے پہنچا غلہ منڈی میں موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مدد کی ابتدائی اطلاع کے مطابق ٹرانسفر فارمر کے شارٹ ہونے کی وجہ بتائی جارہی ہے پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے موقع پر پہنچ کر کپاس میں لگنے والی آگ کی وجوہات کی جانچ پڑتال کرنا شروع کردی۔