بطور اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑاہوں ،مولانا فضل الرحمن

 
0
1237

اسلام آباد جولائی28(ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام ف   کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہاؤس آمد،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بطور اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑاہوں، نوازشریف نے کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آنے پراپنا ردعمل دوں گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا۔ن لیگ جمہوریت اور جمہوری عمل کوجاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ بطور اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑاہوں۔