راولپنڈی(ٹی این ایس)دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

 
0
108

دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم، قتل میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہونے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا، دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں امان میں امان اللہ اور نجیب اللہ شامل ہیں،ملزمان نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے ظہیر کو قتل کر دیا تھا،ملزم امان اللہ کو شک تھا کہ مقتول ظہیر کے اسکی اہلیہ کے ساتھ مراسم ہیں،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، ملزمان کی فوری گرفتار ی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اوردھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔