کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے، شیخ رشید

 
0
606

اسلام آباد 29 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس):‏ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ٹی ایل پی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، حکومت نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا میں اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کریں گے۔