بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل

 
0
126

اسلام آباد 29 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس):‏ بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کہا کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی۔ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔ بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازنے سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے ایئربس 320 نے پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا ہے۔ مسافر بردار طیارہ دو روز قبل لاہور ریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

پاکستان نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کر رکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تمام رابطے منقطع کرتے ہوئے فضائی حدود بھی بند کر رکھے ہیں۔

پاکستان نے2019 میں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ مودی کی پرواز کے لیے بھی انڈیا نے پاکستان کی فصائی حدود سے پرواز کی اجازت مانگی تھی لیکن پاکستان نے منع کر دیا تھا۔