کراچی میں ہر طرف دھول مٹی، گندگی اور بدبو ہے، چیف جسٹس برہم

 
0
172

اسلام آباد 29 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس):‏ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شہر میں ثقافتی عمارتوں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہر طرف دھول مٹی، گندگی اور بدبو ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جیم خانہ (ناپا ) خالی کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکرٹری کلچرسندھ، کمشنر کراچی و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے شہر میں ثقافتی عمارتوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر سیکرٹری کلچر پر برہمی کا اظہار کیا۔