ہم دس سال میں 10ڈیم بنانے جارہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

 
0
110

اسلام آباد 05 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 5سال میں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں، پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے۔اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ ہم دس سال میں 10ڈیم بنانے جارہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی پیسہ لے کر آئیں گے ملکی کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہوئی ہے اور اس کا اثر ہم پر بھی ہونا تھا۔ ممالک نے کورونا سے بچنے کے لیے لاک ڈاون لگایا، جس سے تجارت متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں فریٹ میں ساڑھے3 سو فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا اثر ہے۔حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خطے میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے۔ آٹا،گھی اور دالوں پر30فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے۔ سود کے بغیر گھر کے لیے بھی قرضے دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا سندھ میں چلنے والی3شوگر ملوں کو بند کردیا۔ چینی کی قیمت یک دم 140روپے ہو گئی۔ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں۔ میں نے ایڈووکیٹ جنرل اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ اسٹے ختم کروائیں۔

عوام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں330ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ مارچ تک پنجاب میں بھی ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس کارڈ میسر ہوگا۔

عمران خان نے اٹک میں ماں بچہ اسپتال کا افتتاح کیا اور وزیراعلیٰ اور وزیرصحت پنجاب کو خراج تحسین پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کو زچہ بچہ اسپتال کی ضرورت ہوتی ہے۔

کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کےلیے کام کرنا ترجیح ہے۔ کمزور طبقے اور کم ترقی یافتہ علاقہ ترقی کریں تویہ ہماری کامیابی ہے۔