حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت نے حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، عمران علی قریشی

 
0
192

وہاڑی 12 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وہاڑی ضلعی صدرباربرایسوسی ایشن عمران علی قریشی کا میڈیا نمائندگان سے کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت نے حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔روزہ مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وہاڑی کی شان ضلعی صدر باربرایسوسی ایشن وہاڑی عمران علی قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عمران علی قریشی نے کہا کہ تبدیلی سرکار کا سونامی غریب اور متوسط طبقے کی خوشیاں بہاکرلےگیا ہے ۔گھی آٹا چینی ودیگر اشیاء خوردونوش غریب کی پہنچ سے دورہیں لاکھوں گھر اور نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت غربت اور بےروزگاری ختم کرنے کی بجائے غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے حکمران اپنے خیالی منصوبوں کی بجائے عوام کوریلیف فراہم کریں اور آئےروزبڑھتی مہنگائی اوربےروزگاری سے تنگ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہے عوام کو خون کے آنسو رو رہی ہے عوام پر خدا ترس کھاؤ عوام کو ایک ٹیم کی روٹی نصیب نہیں ہو رہی ہیں ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ عوام کی طرف بھی ایک نظر دیکھےعوام کیسے بھکھی مر رہی ہے زیادہ نہیں کر سکتے تو دو ٹائم کا کھانا ہی نصیب کر دو کچھ تو مہنگائی میں کمی کر دو عمران قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو تمام باربرایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ وہاڑی احتجاج کا راستہ استعمال کریں گے.