پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ نےتیز رفتاری غفلت لاپرواہی سےڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوران کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں بورے والا وہاڑی روڈ پر تیز رفتار گجر طیارہ کے خلاف ماچھیوال مقدمہ درج

 
0
317

وہاڑی 12 نومبر 2021 (ٹی این ایس): پکھی موڑ پٹرولنگ پولیس اپنی ذمہ داری سے اور فرض شناسی سے بخوبی واقف ہے آج سے چند سال پہلے کانسٹیبل سید آصف شاہ نے فرض شناسی نبھاتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا اور ہم آج بھی اسی جزبے سے سرشار اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں پکھی موڑ پٹرولنگ پولیس روزانہ کی بنیاد پر تیز رفتاری ٹریفک پر نظر رکھے ہوئے ہے جو بھی غفلت لاپرواہی کرتا ہے اس بس اور ڈرائیور کا اسی وقت چالان کرکے بند کر دیا جاتا ہے کیونکہ اوور سپیڈ گاڑی چالانا جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے’
ہائی وے پٹرول آفیسر
احمد رضا
تیز رفتاری مقابلہ بازی کرنے والے بس ڈرائیور کسی رعایت کے مستحق نہیں آج بھی بورے والہ وہاڑی روڈ پر بس گجر طیارہ BSF-222 ڈرائیور شاہد علی ولد ارشاد سکنہ عارفوالہ پاکپتن سواریوں سے کھچا کھچ بھر کر بس کو ہوا میں اڑاتا ہوا آرہا تھا۔چیک کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس بھی جعلی پایا گیا۔پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ نے کاروائی کرتے ہوئے بس اور ڈرائیور کو تھانہ ماچھیوال میں بند کرکے مقدمہ نمبر692/21درج کروادیا۔