امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالدنے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

 
0
166

اسلام آباد 12 نومبر 2021 (ٹی این ایس): امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالدنے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیالاس ویگاس سے آمدہ اطلاعات کے مطابقپاکستانی ابھرتے ہوئےانٹرنیشنل اسٹار حاشر خالد راجہ نے لاس ویگاس امریکہ میں منعقدہ عالمی مارشل آرٹ جوجستو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ھے حاشر خالدنے امریکہ میں جاری عالمی مقابلوں میں یہ کارنامہ انجام دیکر چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ حاشر خالد معروف پاکستانی گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد جنجوعہ کے صاحبزادے ہیں جوپاکستان سوکشن فیڈریشن کے صدر اور راجاز مارشل آرٹس سو کیوکشن سوک سینٹر فیز 4 بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں .

حاشر خالد نے تین میں سے 2 فائٹ جیت کر دوسری نمبرکے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلگ ویٹ کٹیگریوں میں شرکت کی۔ سپر ھیوی ویٹ میں کینتھ سلوسٹر۔فیدر ویٹ میں کرسٹائن پرزکاسٹرو۔میڈل ویٹ میں پیٹرک ایورٹ بیونز۔مڈل ھیوی ویٹ میں انڈریز کرسٹوفر میں کامیاب رہے جبکہ خواتین کا ٹائٹل ایزبیل انجیلینہ۔لائٹ ویٹ مقابلہ وکٹوریہ الوریز۔اور ھیوی ویٹ ٹائٹل سمانتھا زپیڈا نے جیتا۔عالمی جوجسٹو چیمپئن شپ بین الاقوامی جوجسٹو فیڈریشن کے زیر اہتمام سب سے بڑے ایونٹس تھے۔ اس سال، منتظمین نے انٹرنیشنل نوائس جوجسٹو چیمپئن شپ، Kidsکڈز انٹرنیشنل جوجسٹوچیمپئن شپ، اور لاس ویگاس سمر انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ کو شامل کر کے چار ٹورنامنٹس کو یکجا کر دیا۔ لاس ویگاس کنونشن سینٹر یو ایس اے میں منعقدہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر میں 8000 سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مارشل آرٹ کا اسٹائل جوجسٹو دُنیا میں مقبول ترین کھیل ہے مارشل آرٹ کا سٹائل جوجسٹو سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کیلئے بہترین کھیل ہے مارشل آرٹ کا سٹائل جوجسٹو لڑکیوں کیلئے بہترین اور محفوظ کھیل ہے کیونکہ اس سے لڑکیاں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوط ہوتی ہے اور اس کھیل سے لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں خوداپنی حفاظت کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔جوجسٹوآج پاکستان میں بھی مقبول ترین کھیل ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے جوجسٹو کے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا جوجسٹوکے کھیل کا معیار بلند کرنے کیلئے ہم ایک ماسٹر پلان تیار ہےجس پر عملدرآمد شروع ہونے سے پاکستان جوجسٹو ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا، یاد رہے کہ رواں سال پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا تھا۔۔انٹرنیشنل لیگ ابو ظہبی جوجسٹو پرو پاکستان میں بھی ہوگی،فرنچائز پاکستان کو مل گئی کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔انٹرنیشنل لیگ میں کھیلنے کے باعث کھلاڑی عالمی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں گے۔