وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ مجوزہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس صدر تحریک انصاف آزادکشمیر وسربراہ کمیٹی سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت مظفرآباد میں منعقد ہوا

 
0
90

مظفر آباد 13 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ مجوزہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس صدر تحریک انصاف آزادکشمیر وسربراہ کمیٹی سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں وزراء حکومت عبدالماجد خان،اظہر صادق،چوہدری رشید،اکمل سرگالہ،چوہدری علی شان اور چیف سیکرٹری،سیکرٹری پی این ڈی،سیکرٹری سیاحت و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں آذاد کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کا جائزہ لیاگیا اور آذاد کشمیر بھر میں روڈ نٹ ورک کو مربوط کر نے کے لیئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی،کمیٹی کے کنوینئر وزیر منصوبہ بندی چوہدری رشید ہوں گے جبکہ ممبران میں وزیر شاہرات اظہر صادق وزیر زراعت سردار میر اکبر خان،وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی،وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی،مشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم اور سیکرٹری ورکس غلام بشیرمغل شامل ہیں، سب کمیٹی ایک ہفتے بعد اگلے اجلاس میں جائزہ رپورٹ پیش کرے گی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ آذاد کشمیر بھر کے تمام اضلاع میں روڑ انفراسٹرکچر کے مستحکم پلان کو ترجیعی بنیادوں پر پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا جس سے دور افتادہ عوامی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی بھی ممکن ہو سکے گی، آئندہ اجلاس میں اہم منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی،جس کے بعد مجوزہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کی سفارشات وتجاویز وزیراعظم پاکستان کو بھی ارسال کی جائیں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سر براہ کمیٹی سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ زبانی دعوں پر یقین نہیں رکھتے آذاد کشمیر کے عوام کو زبانی نہیں عملی طور پر بدلا ہوا کشمیر دیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے آذاد کشمیر کی عوام کے لئے جس دریا دلی کا مظاہرہ کر کے پانچ سو ارب کا پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے پوری کشمیری قوم اس پر ان کی شکر گزار ہے،پی ٹی آئی آذاد کشمیر حکومت کی پوری ٹیم عمران خان کے اعتماد پر پورا اتر تے ہوئے تاریخ ساز کام کرے گی،عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو جن توقعات کی بنیاد پر ووٹ دیا تھا اس پر پورا اتریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ آذاد کشمیر کے عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کے لیئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے شروع کیئے جائیں کے جو طویل المدتی ہوں گے.