اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے بنیادی مرکز صحت دانیوال کا وزٹ کیا انہوں نے کورونا ویکسی نیشن، طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

 
0
68

وہاڑی 14 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے بنیادی مرکز صحت دانیوال کا وزٹ کیا انہوں نے کورونا ویکسی نیشن، طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ادویات کے ریکارکو بھی چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ویکسین ہے ڈاکٹرز اور سٹاف کورونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹس کو پورا کرنے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں اور کورونا ویکسین کے حوالے سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو سراہا۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے سہولت بازاروں اور ہول سیل پوائنٹس کا بھی وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متحرک ہیں جس کیلئے سہولت بازاروں میں سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر سی او ایم سی راؤ نعیم خالد بھی موجود تھے۔