ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

 
0
113

اسلام آباد 24 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوگئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کے دام ایک لاکھ 21 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کم ہوکر 104252 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 42 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔